جاریہ سال کنگ سلمان کا ہندوستان دورہ متوقع

نئی دہلی:ہندوستانی عہدیداروں نے کہاکہ سعودی فرمانروا کنگ سلمان کے ہندوستان کو پہلے سرکاری دورے کی جانب سے نگاہیں مرکوز ہیں مذکورہ دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان میں کئی ایک معاہدات طئے پائے جائیں گے ۔

سکریٹری امور خارجہ( معاشی روابط) امر سنہا نے اتوار کے روزسعودی پٹروکیمیکل گینٹس ایس اے بی ائی سی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ سال کے اوخرمیں سعودی عربیہ کے حکمران کے دورے کی جانب سے ہمارے نگاہیں مرکوز ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ہمارے گہرے اور تاریخی روابط پچھلے سالوں میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔جبکہ دونوں ممالک تیزی کے ساتھ پروڈکشن او رسرمایہ کاری کے شعبہ جات میں ترقی کررہے ہیں اور ہم انفرسٹکچر‘ مینوفیچرنگ اور پولنگ کے تکنیکی وسائل اور ملازمتوں پرنئی سرمایہ کاری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

کنگ عبداللہ کے انتقال کے بعد سلمان کی سال2015میں کنگ کی حیثیت سے تاج پوشی کی گئی تھی۔

ایس اے بی ائی سی جسکی بنگلور میں اعلی درجہ کی آر اینڈ ڈی سہولتیں ہیں کی ہندوستان میں کافی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے اور اس نے سی ایس آر سرگرمیوں کے اعلان کے طور پر دہلی‘ گروگرام‘ بنگلور‘ چینائی اور ممبئی کے1000 سرکاری خیراتی اسکولس آنکھوں کے مفت معائنہ کی شروعات کریگا۔

تقریب کے دوران خطاب میں سعودی سفیر سعود الساتی نے ہندوستان کو سلطنت سعودی میں معاشی تبدیلیوں کے لئے اہم رول اد کرنے کے لئے مدعوکیا۔

الساتی نے کہاکہ سلطنت کا ویژن 2030کا منصوبہ سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو ختم کرتے ہوئے نئے معاشی اصلاحات کو روبعمل لانا ہے جس میں بیرونی سرمایہ کاری بھی شامل ہے ۔

ہندوستان سعودی عرب سے تیل کی برآمد کرنے والے پانچواں ملک ہے۔