جاریہ سال شادی کا ارادہ : ساکشی

نئی دہلی۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں ملک کو پہلا میڈل دلانے والی ریسلر ساکشی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جاریہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس سال شادی کرسکتی ہیں۔ لیکن وہ اپنے ہونے والے شوہر کا نام نہیں بتائیں گی تاہم وہ ایک پہلوان (ریسلر) ہی ہیں۔ ساکشی نے کہا کہ شادی کے بعد بھی وہ اپنا کریر جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہونے والے شوہر نے کریر جاری رکھنے میں تعاون کا تیقن دیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ شادی سے کریر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔