جدہ ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں چاند نظر آگیا اور آج یکم ؍ ذی الحجہ ہے۔ اس طرح 4 اکٹوبر ہفتہ کو عیدالاضحی منائی جائے گی جبکہ 3 اکٹوبر یعنی بروز جمعہ وقوف عرفات ہوگا۔ اس طرح یہ حج اکبر کہلائے گا کیونکہ 5 روزہ ایام حج کے مناسک میں سب سے اہم وقوف عرفات ہی ہے۔ حج کیلئے دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کیلئے غیرمعمولی انتظامات کئے ہیں۔