ملبورن 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 کپتان کی حیثیت سے جارج بیلی نے آج استعفی پیش کردیا اور کہا کہ وہ اپنے ٹسٹ کیرئیر پر توجہ کرنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جارج بیلی نے آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 کپتان کی حیثیت سے استعفی پیش کردیا ہے اور انہوں نے ٹسٹ کرکٹ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ بیلی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹسٹ کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر رینکنگ حاصل کریں۔ جارج بیلی آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں حصہ نہیں لیں گے ۔ بیلی نے کہا کہ ان کا اس فیصلے سے اصل مقصد یہی ہے کہ وہ زیادہ ٹسٹ کرکٹ کھیلیں اور اس پر توجہ دیں ۔ اس کے علاوہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چار روزہ میچس پر بھی توجہ دینا چاہتے ہیں۔ بیلی بوپا شیفیلڈ شیلڈ سیزن میںتسمانیہ کی قیادت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ جتنا اچھا کھیل سکتے ہیں اتنا کھیلنے کی کوشش کریں۔