جارجین ڈریم پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں واضح کامیابی

تبلیسی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کی حکمراں جماعت جارجین ڈریم پارٹی کو ملک کے متنازعہ پارلیمانی  انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے۔ کل نتائج کا سرکاری طور پر اعلان ہوا تھا جس کے بعد کلیدی اپوزیشن جماعت نے ان نتائج کو دھوکہ دہی سے تعبیر کیا۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کی ترجمان کیٹوین ڈنگازے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جارجین ڈریم پارٹی کو 50 سنگل مینڈیٹ والے حلقہ رائے دہی کے منجملہ 48 حلقوں میں کامیابی ملی ہے جبکہ دیگر دو حلقوں میں آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ 150 نشستی پارلیمنٹ میں اب جارجین ڈریم پارٹی کو 115، یو این ایم کو 27 اور ایلائنس آف پیٹرس پارٹس کو چھ نشستیں حاصل رہیں گی۔