جاترا پروگرام کا آغاز

مکتھل 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاون میں ہنوما مندر کا سالانہ جاترا پروگرام کا آغاز 5ڈسمبر سے شروع ہورہا ہے جس کیلئے زور شور سے تیاریاں جاری ہیں ۔ سرپنچ مکتھل محترمہ بھاگیہ چندرا کانت گوڑ کی نگرانی میں سرکوں پر موجود گڑھوں میں مورم ،نالیوں کی صفائی سرکوں کی صفائی و درستگی کے علاوہ جاترا کے موقع پر لگائی جاے والی دوکانات اور بازار کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ٹریفک کے بہ سہولت نظام کی بحالی کیلئے تمام انتظامات کو قطعیت دیا جارہا ہے جس کیلئے تلگو دیشم کے سینئر و سرکردہ قائد مسٹر بی چندرا کانت گوڑ شب و روز مصروف دیکھے جارہے ہیں۔