جاب ویزا کی فراہمی کے بہانے ایجنٹ کی خاتون سے دست درازی

حیدرآباد۔/29اگسٹ، ( سیاست نیوز) جاب ویزا فراہم کرنے کے بہانے ایک خاتون کو دھوکہ دینے اور اس کے ساتھ دست درازی کرنے والے ایک ایجنٹ کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ محمد کریم الدین ساکن فتح شاہ نگر معین باغ نے ایک بیوہ خاتون جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور سے ہے کو خلیجی ممالک بھیجنے کے بہانے اسے پرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض طلب کیا جہاں پر اس نے اپنے خواہشات کی تکمیل پر ویزا اور پاسپورٹ حوالے کرنے کی بات بتائی۔ خاتون کی جانب سے انکار پر اس نے جبری طور پر اسے معین پورہ فتح دروازہ میں واقع ایک مکان میں لے گیا جہاں پر اس نے خاتون سے دست درازی کی۔ متاثرہ خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی سے رجوع ہوتے ہوئے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔