سنگاریڈی یکم ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے گریڈ I بلدیہ سنگاریڈی ٹیکس کے وصول میں ریاست کے تمام بلدیات میں سرفہرست ہے واضح رہے کہ جائیداد ٹیکس کے وصولی کیلئے جاریہ سال کا نشانہ 2 کروڑ 90 لاکھ روپئے تھا 31 ؍مارچ سے قبل بلدی عہدیداروں نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپئے وصول کر تے ہوئے ریاست کے تمام بلدیات میں سرفہرست رہے جن کا مجموعی فیصد 96.5 ہو تا ہے یہاں پر یہ ذکر بے حد ضروری ہوگا کہ گذشتہ دس سال کے عرصہ میں صرف 60 تا 70 فیصد ٹیکس وصول کیاجا رہا تھا ضلع کلکٹر میدک کی خصوصی توجہ سے جاریہ سال بلدی عہدیداروں نے وصول طلب جائیداد ٹیکس کے نشانہ کو مکمل طو رپر وصول کرنے میں کا میاب رہے ۔