حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) یاقوت پورہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ کے سبب ایک شخص نے اپنا گھر جلاکر خاکستر کردیا۔ پولیس کے بموجب 75 سالہ جمال شریف نے اپنے تین لڑکوں ریاض شریف ، عثمان شریف اور طاہر شریف کو اپنی جائیداد میں مساوی حصہ دیا تھا۔ کچھ دن بعد ریاض شریف کا انتقال ہوگیا اور سب سے چھوٹے لڑکے طاہر شریف نے مساوی حصہ نہ ملنے کا الزام لگاتے ہوئے مبینہ طور پر مکان میں ہنگامہ آرائی کی اور آج پٹرول چھڑک کر گھر میں موجود اشیاء کو نذرآتش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں مکان میں موجود اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔