جائیداد کی تقسیم میں تاخیر پر خودکشی

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) جائیداد کی تقسیم میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ میڑچل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 60 سالہ لنگا ریڈی نے خودکشی کرلی ۔ اس شخص کی خودکشی کے بعد پولیس نے اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جو جائیداد کی تقسیم میں تاخیر کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لنگاریڈی جو گنڈاپور میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لوگ 5 بھائی تھے اور ان کی موروثی جائیداد 20 ایکڑ اراضی تھی ۔ اس جائیداد کی تقسیم کیلئے مطالبہ کر رہا تھا ۔ تاہم اس کے بھائی تاخیر کر رہے تھے ۔ اس دوران تاخیر پر خودکشی کرنے کی لنگاریڈی نے دھمکی دی تھی ۔ جس پر اس کے بھائیوں نے ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔