ٹی آر ایس قائد رفعت محمد خان کی رکن پارلیمان کے کویتا سے نمائندگی
سنگاریڈی 6 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی ٹی جئے پرکاش ریڈی نے آج سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے 2 بلدیات سنگاریڈی اور سد اسیوپیٹ کے بشمول 4 منڈلوں سنگاریڈی ‘ سد ا سیوپیٹ ‘ کونڈا پور اور کندی کے 30 ہزار غریب بے گھر افراد کو 2019 کے عام انتخابات میں بحیثیت رکن اسمبلی منتخب ہو نے پر میں اندرون ایک سال 30 ہزار ذاتی مکانات کی تعمیر رہا ئشی پلاٹس فراہم کر ونگا بصورت دیگر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائونگا انہوں نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بحیثیت رکن اسمبلی کامیاب ہونے اندرون 6 ماہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی ٹائون و منڈل اور کندی و منڈل کے غریب عوام کیلئے آئی آئی ٹی کے قریب 10 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹس فراہم کرونگا اور مزید 6 ماہ بعد پختہ مکانات کی تعمیر عمل میں لا تے ہوئے عوام میں تقسیم کئے جائینگے۔ اسی طرح کونڈا پور منڈل کے عوام کو 5 ہزار اور سدا سیو پیٹ ٹائون و منڈل کے غریب و مستحق عوام کو 15 ہزار رہائشی پلاٹس فراہم کر تے ہوئے مکانات کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے تقسیم کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سابق میں بحیثیت رکن اسمبلی سدا سیو پیٹ منڈل کے موضع سدا پور میں 5 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹس کے پٹہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیا تھا اسی طرح کونڈا پور منڈل کے مو ضع علیہ آباد میں 5 ہزار افراد میں رہائشی پلاٹس کے پٹہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیا تھا لیکن بد قسمتی سے 2014 کے عام انتخابات میں شکست سے دو چار ہو نا پڑا موجودہ رکن اسمبلی نے 4 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی مذکورہ غریب عوام کو ان رہائشی پلاٹس کا قبضہ دلوانے میں ناکام ہیں موجودہ رکن اسمبلی سے میرا مطالبہ ہیکہ اندرون 6 ماہ ان غریب و مستحق عوام کو رہائشی پلاٹس پر قبضہ دلوائیں بصورت دیگر سال 2019 کے عام انتخابات میں میری کامیابی یقینی ہے اور میں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے غریب و مستحق عوام میں 30 ہزار رہائشی پلاٹس تقسیم کرونگا۔سابق رکن اسمبلی ٹی جئے کاش ریڈی نے وزیر اعلی کے سی آر کی جانب سے قومی سطح پر تیسرے محاذ کی کو شش کو ایک نیا ڈرامہ قرار دیا قومی سطح پر صرف کانگریس یا بی جے پی ہی مرکز میں اقتدار کے اہل ہیں وزیر اعلی کے سی آر خوش کن اعلانات کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے میں ماہر ہیں وزیر اعلی کو چا ہیے کہ وہ پہلے اپنی ریاست کی ترقی و فکر کریں آج وزیر اعلی قومی سطح پر سیاسی قیادت کی بات کر رہے ہیں پہلے وزیر اعلی اپنی گلی یعنی ریاست کی فکر کریں بعد میں دہلی میں سیاست کریں۔وزیر اعلی کے سی آر گذشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل میںیکسر ناکام ہو چکے ہیں اور ریاست کے عوام بالخصوص کسان کئی ایک مسائل و دشواریوںسے پریشان حال ہیں ۔ کئی ایک کسان خود کشی جیسے انتہائی اقدام کر چکے ہیں مگر افسو س کی بات ہیکہ وزیر اعلی یا کوئی ریاستی وزیر ان متوفی کسانوں کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کرنے کیلئے ان کے مکان تک پہنچنا گوارہ نہیں کیا۔اور اب قومی سطح پر سیاست کر نے کی بات کر رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسنا ک ہے ۔اس موقع پر توپا جی اننت کشن اور انجنیلو و دیگر موجود تھے۔