جائیداد ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ پر احتجاج

ناندیڑ۔28جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناندیڑ شہر کے تروڑہ بُرد و خُرد علاقہ میں رہاش پذیر مقامی باشندوں سے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کی جانب سے جائیداد و املاک ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ درج کر ان جائیداد مالکان سے کئی گُنا ٹیکسس کی رقم وصولی کی جارہی ہے۔ اسی پس منظر میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے روبروسماجی ، مذہبی اورسیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے دونوں تروڑہ علاقہ میں زائد عائد کردہ ٹیکس کو رد کرنے سے متعلق ایک پُر زور احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ اس ضمن میں کامریڈ فاروق احمد کے ہمراہ سیاسی جماعت ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران میں شامل فیروز خان غازی (ضلع صدر)،شعیب شہباز(شہر صدر)، اسلم خان (سیکریٹری)، عبدالقدیر (یوتھ اسٹیٹ سیکریٹری )، محمد اکرم ،و دیگر ذمہ داران نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنرسے ملاقات کر ایک تحریری میمورنڈم پیش کرتے ہوئے شہر کے دونوں تروڑہ ناکہ علاقہ میں زائد نافذکردہ ٹیکس کو رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاجی دھرنے میں شامل کامریڈ فاروق احمد (شہر سکریٹری کمیونسٹ پارٹی )،سرو شری آنند کلیان کر (سابق سر پینچ تروڑہ بُرد) شعیب شہباز (شہر صدر )، اسلم خان (سیکریٹری )، عبدالقدیر (یوتھ اسٹیٹ سیکریڑی )، محمد معزالدین ،ناندیڑ ضلع پترکار سپلائر سر و شری بالاجی پوار ، سنجے پاٹل ،کامریڈ وجئے کبھانے،گوپال پاٹل ایجڑیکر (چیرمین ، سر پنچ نگر)، آنند رائو دیشمکھ ، کے کے جمکر ، ناگوررائو پاٹل دانڈے گائوںکر ، پروفیسر ڈاکٹر لکشمن شندھے و دیگر ذمہ داران نے شرکت درج کی ۔