ورنگل۔یکم اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیشنل کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن جناب شاہد مسعود کے بموجب بلدیہ ٹیکس بغیر کسی جرمانہ کے 5اپریل تک وصول کیا جائے گا۔ بلدیہ ٹیکس جمع کرنے کی آخری تاریخ 31مارچ تھی۔ عوام کی سہولت کیلئے پانچ دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر نے ورنگل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے جلد سے جلد بقایا جات جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ عظیم تر بلدیہ ورنگل میں31مارچ تک88فیصد بلدیہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے سال2014-15 کا ٹیکس نشانہ 39.86 کروڑ تھا جن میں 35کروڑ وصول کئے گئے ہیں، آخری دن 31مارچ کو ہی 1.60کروڑ کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ 5دنوں کے اضافہ سے مزید ٹیکس وصول ہوگا۔ ورنگل کے عوام بلدیہ کی جانب سے دی گئی سہولت سے استفادہ کریں۔