حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) جائیداد کے تنازعہ میں ایک بھائی نے اپنے بھائی کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ واسو شنکر جو پیشہ سے پینٹر شاہ علی بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل رات اپنے چھوٹے بھائی کے حملے میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واسو شنکر اور انیل کمار دونوں حقیقی بھائی تھے ۔ ان کے خاندان میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ چند ماہ قبل ان کی والدہ کی موت ہوگئی تھی تب سے معاملہ زور پکڑ گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات انیل کمار جو نشہ کی حالت میں تھا ۔ اپنے بھائی کا قتل کردیا ۔ پولیس شاہ علی بنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔