حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) جائیداد تنازعہ میں ایک خاتون سوتیلے بیٹے کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس مشیرآباد کے مطابق 50 سالہ خاتون ویرا بائی اپنے سوتیلے بیٹے 30 سالہ سریکانت کے حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ مشیرآباد رام نگر علاقہ کے ساکن شخص نرسنگ راؤ کی صحت اکثر ناساز رہنے پر متوفی خاتون ویرا بائی اس کی دوسری بیوی تھی۔ والد کی بگڑتی صحت کو دیکھ کر اس کی پہلی بیوی کے بیٹے سریکانت نے جائیداد کا مسئلہ چھیڑ دیا۔اس دوران سوتیلی ماں سے اس کی بحث تکرار ہوگئی اور اس دوران اس نے اپنی سوتیلی ماں پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔