جائیدادوں کے جرائم میں ملوث آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (این ایس ایس) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے جائیدادوں سے متعلق جرائم میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور عرفان خان کو احتیاطی تدابیر کے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ ملزم 37 سالہ محمد عرفان خاں ضلع رنگاریڈی کے مائیلاردیوپلی کی اکبر کالونی کا ساکن ہے ۔ وہ حیدرآباد اور سائبر آباد کمشنریٹس میں سرقہ اور جبری وصولی کی چار وارداتوں میں ملوث تھا ۔ بہادرپورہ پولیس نے عرفان کو /12 نومبر 2018 ء کو بھی گرفتار کیا تھا ۔ تازہ احکام کی اجرائی کے بعد /23 فبروری کو گرفتار کرنے کے بعد چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا ۔