جائز حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

نارائن کھیڑ 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ مسٹر ایم بھوپال ریڈی نے آج دفتر ٹی آر ایس نارائن کھیڑ پر منعقدہ پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے مرکز میں نریندر مودی کی زیر قیادت برسر اقتدار این ڈی نے حکومت کی جانب سے نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے حدود میںواقع 7 منڈلوں کو سیما آندھرا میں ضم کرنے سے متعلق پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے آرڈیننس پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ پیش کئے گئے آرڈیننس کو غیر منصفانہ اور مخالف تلنگانہ قرار دیا ۔ مسٹر بھوپال ریڈی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ تلگودیشم کے اشاروں پر نہ صرف ضلع کھمم کے 7 منڈلوں کو سیما آندھرا میںضم کرنے سے متعلق آر ڈیننس جاری کیا ہے بلکہ وہ ریاست تلنگانہ سرکاری ملازمین اور آر ٹی سی کے مسائل کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے دیگر داخلی معاملات میںبھی دخل اندازی کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی سے متعلق نت نئے انداز میں رکاوٹیں حائل کرے میں مختلف حربے استعمال کرے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن تلنگانہ کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں اور تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو تلنگانہ کے 4/1/2کروڑ عوام ناکام بناتے ہوئے بی جے پی اور تلگودیشم کو کبھی معاف پیش کریں گے اور تلنگانہ کے عوام اپنے جائز حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیںگے ۔ مسٹر بھوپال نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے 7 منڈلوں کو سیما آندھرا میں ضم کرنے سے متعلق آر ڈیننس کی پارلیمنٹ میں منظوری تو دی گئی لیکن مذکورہ آرڈیننس کو راجیہ سبھا کی منظوری حاصل نہیں ہوگی۔ مسٹر بھوپال ریڈی نے مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن میںتبدیلی لاتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے ساتھ انصاف روا رکھا جائے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین مسرز راملو ،مانکیم ، سنجو ، ٹی آر ایس اقلیتی قائدین مسرز محمد نواب خان ، محمد عبدالخلیل مدینہ بھی موجود تھے ۔