جئے پور ورک ریس کورس سے قومی ریکارڈ ہولڈ خوشبیر کور ناخوش

جئے پور۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جئے پور کے ریس ورک کورس کی اگرچہ بین الاقوامی ماہرین نے خوب ستائش کی ہے لیکن قومی ریکارڈ کی حامل خوشبیر کور اس سے خوش نہیں ہیں حالانکہ وہ یہاں خواتین کے مقابلہ میں کیلومیٹر کی دوڑ آج ہی جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ آئرلینڈ کے پائیرس او کیلاگھان نے جو آئی اے اے ایف کے ریس ورکنگ ججوں کے پیانل میں شامل ہیں۔ جئے پور کے اس کورس کی ستائش کرتے ہوئے اس کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے ایک بہترین کورس قرار دیا ہے، لیکن خوشبیر اس سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ ریو اولمپکس کے لئے حال ہی میں کوالیفائی ہوچکی خوشبیر نے شکایت کی ہے کہ کورسیس میں ڈھلاؤ کے سبب 11 کیلومیٹر کی دوڑ کے بعد ہی انہوں نے اپنی دائیں ران میں درد محسوس کیا جس کے باوجود دوڑ جاری رکھتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کی ہیں۔
روہت الیون کیخلاف بوائز
ٹیم کامیاب
حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے۔ 6 ڈیویژن کے تحت بوائز ٹاؤن اور روہت الیون کے درمیان آج یہاں بوائز ٹاؤن گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایک میچ میں بوائز ٹاؤن نے روہت الیون کو 136 رنز سے شکست دے دی۔ بوائز ٹاؤن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنایا۔ فاتح ٹیم کے سب سے کامیاب بیٹسمین محمد صالح عمودی رہے جو 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سید ناصر علی 43 گیندوں میں 53 رنز بناکر رنز آؤٹ ہوگئے۔