جئے پرکاش کی سالگرہ پر بی جے پی کا ’’جمہوریت بچاؤ دن‘‘

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سوشلسٹ قائد جئے پرکاش نارائن کی روایت کی مناسبت سے بی جے پی نے ان کی 113 ویں سالگرہ تقریب ’’جمہوریت بچاؤ دن‘‘ کے طور پر اور ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی آبائی ریاست بہار میں جہاں انتخابات مقرر ہیں، ان کے کردار کو اجاگر کیا جاسکے۔ وزیراعظم نریندر مودی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوںگے۔ 11 اکٹوبر کو نئی دہلی میں یہ دن منایا جائے گا اور ان افراد کو اعزاز عطا کیا جائے گا جو میسا کے تحت قید کردیئے گئے تھے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے جئے پرکاش کے آبائی دیہات ستابدیارا (بہار) نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے ایک تقریب منعقد کریں گے۔

ہندوستانی فضائیہ کی 83 ویں سالگرہ پر مبارکباد
نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ہندوستانی فضائیہ کی 83 ویں سالگرہ پر اسے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نہ صرف بہترین جنگی صلاحیتیں رکھتا ہے بلکہ اس نے بحران کے زمانے میں بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ پرنب مکرجی نے خاص طور پر ہندوستانی فضائیہ کی جنگ زدہ ملک یمن سے ہندوستانی شہریوں کو بچانے میں خدمات کی ستائش کی۔