جئے رام :یو ایس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں شکست

فلرٹن ( امریکہ ) 17 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیاڈمنٹن اسٹار اجئے جئے رام کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سوپر 300 ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں نیدرلینڈ کے مارک کلاؤ کے خلاف سیدھے گیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ 30 سالہ ہندوستانی کھلاڑی جئے رام کو 13,21-21,23 سے چٹھے نمبر سیڈ مارک کے خلاف مین سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ میچ 36 منٹ میں ختم ہوگیا ۔ جئے رام کو سینئر نیشنل چمپئن شپ میں گذشتہ سال ایک زخم کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ان کی عالمی رینکنگ میں بھی گراوٹ آگئی تھی ۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیدرلینڈ کے کھلاڑی نے میچ پر غلبہ حاصل کیا اور پھر کامیابی حاصل کرلی ۔