دبئی ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی ورلڈ ٹی20 میں ڈالی گئی گیند کو ’’پلے آف دی ٹورنمنٹ‘‘ قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی نے ثنا میر کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کی کپتان کو ڈالی گئی گیند کو ٹورنمنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔ ثنا نے آئرلینڈ کی کپتان کو شاندار لیگ بریک پر بولڈ کیا تھا۔