لاہور۔3فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان خاتون کرکٹ ٹیم کی گیند باز ثنائمیر نے 100ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ایشین خاتون ہونے کااعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈین خاتون ٹیم کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر حاصل کیا۔ثنا میر کا تعلق ایبٹ آباد پاکستان سے ہے ۔ وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے ۔اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے بہترین گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔