ثناء میر کے بولنگ ایکشن پر اعتراض

کراچی۔27 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کپتان ثناء میر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ لاعلم ہے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ کراچی میں جس ٹورنمنٹ میں ثناء میر کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کا معاملہ میڈیا میں آیا ہے وہ ٹورنمنٹ پی سی بی کا نہیں خانگی ٹورنمنٹ ہے اور امپائروں کے پاس کوئی ایسا ویڈیو ثبوت موجود نہیں ہے جس کی بنیاد پر ان کے بولنگ کو رپورٹ کیا جاتا۔ کسی بھی بولر کے ایکشن کو رپورٹ کرنے کیلئے ویڈیو شواہد کی موجودگی ضروری ہے۔ ٹسٹ امپائر ریاض الدین نے ان خبروں کی تردید کی کہ ثنا ء کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کلب ٹورنامنٹ ہے۔