نئی دہلی۔ 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو سی براؤزر کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ’’ یو سی مس کرکٹر ‘‘ مقابلے میں ممبئی کی 23 سالہ ثناء سلطانہ خان کامیاب ہوئی ہیں جو کہ اب نیویارک ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈ پر نظر آئیں گی ۔ تفصیلات کے بموجب یو سی براؤزر کی مس کرکٹر کیلئے گزشتہ چند ہفتوں سے آئی پی ایل کے دوران کرکٹ کے مختلف امور پر مقابلے جاری تھے جس میں سلطانہ خان کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ دوسرے مقام پر اداکارہ آرتی گپتا اور تیسرے مقام پر دیبتماساہا کامیاب رہی ہیں ۔ یو سی مس کرکٹر ہندوستان کا سب سے پہلے آن لائن مقابلہ ہے جس نے متواتر دوسرے سال اپنی مصروفیات کو کامیابی کے ساتھ آئی پی ایل کے دوران پائے تکمیل کو پہنچایا ہے ۔
شاراپوا اٹالین اوپن سے بھی دستبردار
روم ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ شاراپوا اب تک کاندھے کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہوئیں ہیں اوراٹالین اوپن چمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہین۔ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن روس کی گولڈن گرل اس وقت عالمی درجہ بندی میں 28 ویں مقام پر ہیں۔ وہ جنوری میں سینٹ پیٹرز برگ اوپن چمپئن شپ میں زخمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ایکشن میں نہیں ہیں۔