برسبین۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپینر ثقلین مشتاق ’’دوسرا ‘‘ کے ذریعہ صرف بیٹسمینوںکو ہی نہیں بلکہ اپنے دور عروج میں ٹیم کے عہدیداروںکو بھی گھمادینے میں ماہر تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آف اسپنر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 1999ء کے دوران پاکستانی کرکٹرس کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت تھی لیکن سیمی فائنل کے موقع پر انتظامیہ نے پالیسی بدل دی لیکن میں نے اپنی اہلیہ ثنا سے کہا کہ میں انہیں وطن واپس نہیں بھیجوں گا۔ انگلینڈ میں اس دوران ہمیں جن ہوٹلس میں ٹھہرنا ہوتا ،میں ثنا کو ان کے نام بتادیتا اور وہ ٹیم سے پہلے ہی مذکورہ ہوٹل میں کمرہ لے لیا کرتیں اور بعد میں میرے کمرے میں آجاتیں لیکن جب ٹیم منیجر یا کوئی اور معائنہ کرتا تو میں انہیں الماری میں چھپادیا کرتا تھا۔