میامی۔4اپریل( سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹن ہنگس لگاتار دوسرا ٹائیٹل جیتنے کی کوششوں میں پیشرفت کرچکی ہیں جو ٹیمیا بابوس اور کرشٹینا ملاڈیلوچ کو شکست دے کر میامی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ ٹینس ٹیبل پر سرکردہ مقام کی حامل ھند ۔ سوئیس جوڑی نے 5,381,235 امریکی ڈالر پر مشتمل ڈبلیو ٹی اے پریمیئر ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں ساتویں مقام کی حامل جوڑی کو 6-4 ‘ 6-2 سے شکست دی ۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ایکاٹرینا ماکارووا اور ایلینا ویسنینا سے ہوگا جنہیں یہ جوڑی دو ہفتہ قبل بی ایف پی پریباس اوپن کے فائنل میں شکست دے چکی ہے ۔ دوسرے مقام کی حامل ماکارووا اور ویسنینا نے 9ویں مقام کی حامل آندریا پلاوا جووا اور لوسی پرادیچکا کو 6-2 ‘ 6-4 سے شکست دی تھی ۔ اس سوال پر کہ ماکارووا اور وسنینا کو شکست دینے کیلئے آپ کیا کریں گی ۔ ثانیہ نے جواب دیا کہ ’’ وہی جو ہم نے گذشتہ ہفتہ کیا تھا ‘‘ ۔ ثانیہ نے مزید کہا کہ ’’ ہم اپنی توجہ مرکوز کریں گے اور ہر پوائنٹ کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ میں یہی کہتی رہی ہوں کہ محض کام ہیآپ کو میچوں میں کامیابی نہیں دلاسکتے ۔ ہر دن الگ دن ہوتا ہے ‘‘ ۔ ثانیہ مرزا نے جو سیمی فائنلس میچ میں کامیابی کے بعد بات چیت کررہی تھیں کہا کہ ’’ اب ہم جانتے ہیں کہ ہم بہترین جوڑی کو بھی یقیناً شکست دے سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی چمپئن رہے ہیں ۔ ہم ہنوز ایکج دوسرے کے ساتھ کھیل سیکھ رہے ہیں ۔ چنانچہ اس قسم کی سخت اور طاقتور ٹیم کے ستاھ کھیلنا بہتر ہوتا ہے ‘‘ ثانیہ کو سوئیس جوڑی دار ہنگس نے کہا کہ ’’ یہ ( سیمی فائنلس) ایک عظیم مقابلہ تھا ۔ اس ٹیم کے ساتھ میں نے پہلے کبھی نہیں کھیلا اور مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے دوسرے ٹورنمنٹ میں یہ ایک اچھا میچ تھا ۔ اس قسم کی سخت ٹیم کے خلاف کھیلنا اچھا ہوگا ‘‘ ۔