ملبورن 26 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور انکے رومانیائی پارٹنر ہوریہ ٹیکاؤ آسٹریلین اوپن کا مکسڈ ڈبلز خطاب جیتنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ اس جوڑی کو فائنل میں فرانسیسی ۔ کناڈائی جوڑی کرسٹینا ملاڈینوچ اور ڈانیل نیسٹر کے مقابلہ میں خطابی مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ثانیہ مرزا اپنے کیرئیر کے تیسرے اور دوسرے آسٹریلین اوپن گرانڈ سلام خطاب جیتنے کیلئے کوشاں تھیں۔ ٹیکاؤ کے ساتھ انہیں 3 – 6, 2 – 6 سے فرانسیسی و کناڈائی جوڑی کے مقابلہ میں صرف 58 منٹ میں شکست ہوگئی
۔ فرانسیسی ۔ کناڈائی جوڑی کھیل کے تمام شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی ۔ ثانیہ اور ٹیکاؤ سرویس یا ریٹرن اور کھیل کے دوسرے شعبہ میں اپنی مخالف جوڑی کا مقابلہ نہیں کرسکے ۔ حالانکہ اس جوڑی نے غلطیاں بہت کم کی تھیں لیکن وہ مخالف جوڑی کی رفتار اور باہمی تال میل کا بہتر جواب پیش نہیں کرپائے ۔ ملاڈینوچ اور نیسٹر نے گذشتہ سال ومبلڈن کا بھی مکسڈ ڈبلز خطاب جیتا تھا اور انہوں نے تمام پانچ بریک پوائنٹس بچائے اور انہوں نے سارے میچ میں چار مرتبہ ثانیہ اور ٹیکاؤ کی سرویس بریک کی ۔ ہندوستانی اسٹار ثانیہ مرزا کی تین آخری گیمس میں کارکردگی ناقص رہی جس کا مخالف جوڑی نے فائدہ اٹھایا اور کامیابی حاصل کی ۔
خطاب والدین و کوچ کے نام
اس دوران سائنہ نیہوال نے اس کامیابی کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ خطاب اپنے والدین کے علاوہ اپنے کوچ گوپی چند کے نام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپسی ان کیلئے آسان نہیں تھی ۔ انہوں نے اپنے کوچ گوپی چند کے ساتھ بہت محنت کی ہے ۔ وہ اس کامیابی کا سہرا ان کے سر باندھتی ہیں۔ وہ خوش ہیں کہ انہیں کامیابی ملی ہے ۔ وہ ابھی تک یہ یقین نہیں کر پا رہی ہیں کہ انہوں نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔