ثانیہ ۔ باربورا جوڑی کو فائنل میں شکست

میامی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی چیک جوڑی دار باربورا سٹرائکووا میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں گبرلا ڈابرووسکي اور جویفان کے خلاف راست سٹوں میں 4-6 اور 3-6 سے شکست کے بعد خاتون زمرے کے ڈبلز خطاب سے محروم ہوگئیں۔ ٹورنمنٹ میں تیسری سیڈ ہندوستانی چیک جوڑی بہترین کارکردگی کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھی لیکن وہ خطابی مقابلے میں غیر سیڈ کھلاڑیوں سے حیران کن شکست کا شکار ہو گئیں۔اس سے پہلے سڈنی انٹرنیشنل میں رنر اپ رہیں ثانیہ۔باربورا کے لئے یہ رواں سیزن دوسرا فائنل تھا جہاں وہ خطاب سے محروم ہوئیں۔ ثانیہ نے برسبین انٹرنیشنل میں امریکہ کی بیتھین ماٹک سینڈس کے ساتھ خطاب جیتا تھا۔ ثانیہ جوڑی نے سیمی فائنل میں اپنی سابق جوڑی دار مارٹینا ہنگس اور چان ینگ ۔جان کی جوڑی کو تین سٹوں کے سخت مقابلے میں 6-7، 6-1،10-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ یقینی کی تھی لیکن وہ فائنل میں اپنی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکیں۔دوسری طرف کناڈا کی کھلاڑی ڈابرووسکي نے اپنے سیزن کا آغاز مشیلا کرازسیک کے ساتھ کیا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں نئی جوڑی دار شو کے ساتھ اترنا پڑا۔دونوں کھلاڑی اس سے پہلے ایک ساتھ جوڑی دار یا حریف کے طور پر نہیں کھیلی تھیں لیکن انہوں نے پاریباس اوپن میں ایک ساتھ پریکٹس کی اور میامی اوپن میں خطاب حاصل کیا۔غیر سیڈ ڈابرووسکي اور شو کی جوڑی نے فائنل تک پہنچنے کے لئے آٹھویں سیڈ ابگالي ا سپیئرس۔کیٹرینہ شریبوٹنک، دوسری سیڈ ایکترنا ماکارووا۔ ایلینا ویسنینا، چوتھی سیڈ آندریا لاواکووا۔ پینگ شوائی اور تیسری سیڈ ثانیہ ۔ باربورا کی خطاب کی پسندیدہ جوڑیوں کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا۔ ڈابرووسکي اور شو نے میچ میں پہلے گیم میں شکست کے بعد اگلے نو گیم میں سے آٹھ کامیابی سے 4-1 کی برتری بنائی اور اسی فارم کودونوں سٹوں میں برقرار رکھتے ہوئے اپنا اپنا پہلا پریمیئر مینڈیٹري خطاب جیتا۔ سال2016 اگست میں ثانیہ نے اپنی جوڑی دار سوئزرلینڈ کی ہنگس کے ساتھ الگ ہونے کا اعلان کیا اور باربورا کے ساتھ جوڑی بنائی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ سنسناٹی ماسٹرس میں اپنا پہلا خطاب جیتا۔