ثانیہ ۔ہنگس میامی اوپن ڈبلز کے سیمی فائنل میںداخل

میامی۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پیرس اوپن ٹائٹل گزشتہ ماہ جیتنے کے بعد اپنی اولین کامیابی سے تازہ دم ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کی سوئیس پارٹنر مارٹینا ہنگس یہاں میامی اوپن کے ڈبلز ویمنس سیمی فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ ٹاپ سیڈ ہند۔ سوئیس جوڑی نے روڈیونوا بہنوں انستاسیا اور ارینا کو کوارٹر فائنل میچ میں 6-3، 6-4 سے شکست دیدی ۔ ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی ٹینس سرکٹ میں چرچا کاموضوع رہی ہے اور ان ٹاپ سیڈس نے اپنے شایان شان کھیلتے ہوئے مارچ میں انڈین ویلس میں اپنا پہلا خطاب جیتا تھا ۔