ممبئی ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے کاز کو اپنی حمایت پیش کرتے ہوئے بے آسرا کتوں اور بلیوں کی نگہداشت کا ذمہ لینے کی اپیل کی ہے، جو پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف انیملس (PETA) کیلئے نئی اشتہاری مہم ہے۔ ثانیہ نے اس ضمن میں جو من موہ لینے والا اخباری اشتہار دیا ہے اس میں وہ اپنی پالتو بلی ’پاش‘ کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں، جو کبھی بے آسرا تھی۔ ’پدم شری‘ اور ’ارجن ایوارڈ‘ یافتہ اسپورٹس پرسن ثانیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ صرف لوگوں کیلئے شفیق بلکہ جانوروں کیلئے بھی رحم دل رہنا ہوگا۔