ثانیہ کی جوڑی سیمی فائنل میں داخل

ایسٹ برن ۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈس ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ڈبلیو ڈی اے ایگان انٹرنیشنل کے سیمی فائنلس میں داخل ہوگئے جب کہ انہوں نے یہاں ہاؤ۔چینگ چان اور فلاویا پنیٹا کے مقابل ایک سیٹ ہارنے کے بعد کامیابی حاصل کرلی ۔ ہند۔سوئس کی جوڑی کو تائپی کی چان اور اٹلی کی پنیٹا کی ان سیڈیڈ جوڑی کے مقابل 4-6‘ 6-3 ‘ 10-6 سے ایک گھنٹہ اور 13منٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ 731,000امریکی ڈالر والا یہ گراس کورٹ ٹورنمنٹ ومبلڈن سے قبل آخری ایونٹ ہے۔سیمی فائنلس میں ثانیہ اور ہنگس کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو کیرولین گارشیا اور کیٹرینا سری بوتنک کے مقابل کھیلنا ہے۔

لینڈرپیس کو مینس ڈبلز پارٹنرس
کی سنچری بنانے کا اعزاز
ناٹنگھم۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ٹینس ہیرولینڈر پیس کے شاندار کریئر میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ ہوگیا ہے جیسا کہ ویٹرن پروفیشنل کھلاڑی نے اب اے ٹی پی سرکٹ پر 100مختلف پارٹنروں کے ساتھ جوڑی بناکر کھیل لیا ہے ۔ گذشتہ روز جب پیس نے ناٹنگھم میں ایگان اوپن میں مارسل گرانولرس کے ساتھ میدان سنبھالا تو اسپینی کھلاڑی اُن کے 100ویں پارٹنرثابت ہوئے ۔ دونوں نے ٹریٹ ہوئے اور اسکاٹ لپسکی کے مقابل 3-6‘ 6-2‘ 11-9 کی جیت کے بعد کوارٹرفائنلس میں رسائی حاصل کرلی ۔پیس سب سے زیادہ مہیش بھوپتی کے ساتھ کامیاب رہے ۔