ثانیہ کی آمد،شعیب کی ٹیم کو پہلی شکست

دبئی ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچ گئیں تاہم ان کی آمد شاید ٹیم کی توجہ منتشر کرگئی اور دو مسلسل کامیابیوں کے بعد ملتان کی ٹیم اسلام آباد سے شکست کھاگئی۔ میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز کی ابتدائی دو فتوحات پر بے حد خوشی ہے تاہم شکست مایوس کن ہے ۔ ثانیہ نے مزید کہاکہ ابھی کافی میچز باقی ہیں اور فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی بہترین فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اپنی غذا کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ازراہ مذاق کہا کہ چونکہ شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں تو انہیں خود کو فٹ رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔