ثانیہ کوارٹر فائنل میں داخل

برمنگھم۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئیں۔ برمنگھم کلاسک ٹینس میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی امریکی جوڑی وانڈی ویگے نے روڈیونووا اور جیورک کو6-4 ‘6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹیم کے تمام کھلاڑی دباؤ میں ہیں:ڈی ویلئرز
لندن۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد مجھ سمیت ٹیم کے کھلاڑی دبائو میں ہیں۔ میگاایونٹ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا جوہمارے لئے آسان نہیں ۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک نئے جذبے اور عزم کے ساتھ میدان میں اترے لیکن پہلے مقابلے میں شکست ہوئی اس کے باوجود ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہے۔