ثانیہ پہلی مرتبہ ٹاپ 5 میں

نئی دہلی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سرفہرست 5 کھلاڑیوں میں جگہ بنا لی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز کی تازہ ترین درجہ بندی میں ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی ساتھی کھلاڑی کارا بلیک نے پانچواں مقام حاصل کرلیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے 2003ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ ومبلڈن میں ثانیہ اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے بھلے ہی بہتر مظاہرہ نہیں کیا ہے لیکن محصلہ نشانات نے انہیں پانچواں مقام دلا دیا ہے۔