دریں اثناء ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کئی بالی ووڈ شخصیتوں بشمول فرحان اختر، فرح خان، رتیش دیشمکھ نے ثانیہ مرزا کو ڈبلز میں عالمی نمبر ایک درجہ کے حصول پر ہندوستان سے اولین خاتون ٹینس کھلاڑی بننے پر مبارکباد دی ہے۔ فلمی ستاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹینس اسٹار کی ستائش کرتے ہوئے اُن کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ اختر نے کہا کہ ثانیہ کو نمبر 1 مقام کے حصول پر مبارکباد اور ہنگس کو بھی۔ آپ لڑکیوں کیلئے اپنی خوابوں کی تکمیل کیلئے حوصلہ ہو۔ فلمساز فرح نے ٹوئٹ کیا کہ صبح تڑکے کیا زبردست خبر ملی ہے۔ ثانیہ کی ترقی بہت خوب ہے۔ رتیش نے ثانیہ کو ہندوستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ شردھاکپور، ہما قریشی، ایکٹر آر مادھون نے بھی ثانیہ کی ستائش کی ہے!