ثانیہ میڈرڈ اوپن کوارٹرز میں داخل، بھوپتی خارج

میڈرڈ ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا نے پھر ایک بار سوئس اسٹار مارٹینا ہنگس کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے میڈرڈ اوپن میں ویمنس ڈبلز کوارٹر فائنلس میں سیدھے سٹوں کی جیت کے ساتھ رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ہم وطن مہیش بھوپتی کو مینس ڈبلز میں فرسٹ راؤنڈ کی شکست کے ساتھ اخراج کی راہ لینا پڑا۔ سکنڈ راؤنڈ میں ٹاپ سیڈز ثانیہ اور مارٹینا جنھیں فرسٹ راؤنڈ بائی ملا تھا، دونوں نے گزشتہ شام کو کایا ماجیکا کے کلے کورٹس پر ایک گھنٹہ میں حریف سلواکیا۔ رومانیائی جوڑی جانٹ ہوساروا اور رالوکا اولارو کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ وہ اب سرکٹ کے ریگولرز اور ساتویں سیڈز بیتھانی ماتک۔ سانڈز (امریکہ) اور لوسی سفاروا (چیک ریپبلک) سے آخری 8 میں کھیلیں گے۔