نئی دہلی۔ 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس کی سوپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی کھلاڑی کو ٹینس میدانوں سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا۔ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ ان دنوں میدانوں سے دور ہیں اور اپنا زیادہ وقت اسی حوالے سے صرف کررہی ہیں۔اس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے ہاں بھی گزشتہ برس بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بھی چند ماہ تک کھیل سے دور رہی تھیں لیکن اس کے بعد سرینا نے کامیاب واپسی کرتے ہوئے ومبلڈن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم انہیں فائنل میں شکست ہوئی۔