ثانیہ مرزا کے مظاہرہ کی ستائش مارٹینا نوراتلوا

سنگاپور۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے دور کی معروف ٹینس کھلاڑی مارٹینا نوراتلوا نے ثانیہ مرزا اور ان کی پارٹنر مارٹینا ہنگس کو ڈبلیو ٹی اے فائنلس وومنس ڈبلز خطاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ثانیہ مرزا نے اس میچ میں شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ ثانیہ اورہ نگس کی جوڑی نے صرف ایک گھنٹہ اور سات منٹ میں اسپینی جوڑی کو شکست دے کر 7 ملین ڈالرس کی انعامی رقم والا یہ ٹورنمنٹ جیت لیا تھا ۔ نوراتلوا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ عالمی نمبر ایک ڈبلز ٹیم نے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ خاص طور پر ثانیہ مرزا کا مظاہرہ بہت شاندار رہا ہے ۔ نوراتلوا نے ہی کامیاب جوڑی کو یہ ٹرافی حوالے کی ۔