ثانیہ مرزا کی کار پر بے قاعدہ نمبر پلیٹ‘ ٹریفک پولیس کا چالان

حیدرآباد۔10اگست ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز ٹریفک پولیس نے آج ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کار کو بے قاعدہ نمبرپلیٹ پائے جانے پر چالان کیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ ٹریفک پولیس نے ثانیہ مرزا کی ٹوئیٹا فارچیونر کار TS-09, EG 0001 کی نمبر پلیٹ کو بے قاعدہ پائے جانے پر 200/-روپئے کا چالان کیا ۔ ٹریفک پولیس جوبلی ہلز نے روڈ نمبر 10 جوبلی ہلز پر اس گاڑی کو بے قاعدہ نمبر پلیٹ کے ساتھ پائے جانے پر چالان جاری کیا ہے ۔