ثانیہ مرزا کا ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال

حیدرآباد 7 ستمبر ( این ایس ایس ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ثانیہ مرزا امریکی اوپن مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت کر وطن واپس ہوئی ہیں۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ائرپورٹ پر حکومت تلنگانہ کے کئی عہدیداروں اور ثانیہ مرزا کے پرستاروں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ عہدیداروں نے انہیں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے روانہ کردہ گلدستہ پیش کیا ۔ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے انہیں ریاست کی برانڈ ایمبسڈر بنایا ہے ۔ ثانیہ نے کہا کہ ٹورنمنٹ سے قبل انہوں نے بہت زیادہ محنت اور پریکٹس کی تھی اور چیف منسٹر نے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملی ۔

پرونوئے کو ویتنام اوپن میں شکست
نئی دہلی 7 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویتنام اوپن گرانڈ پری کے فائنل میں ہندوستانی بیڈ مینٹن اسٹار ایچ ایس پرونوئے کو شکست ہوگئی ۔ فائنل میں انہیں انڈونیشیا کے ٹاپ سیڈ بیڈمینٹن اسٹار ڈی ایچ رمباکا نے شکست سے دو چار کردیا ۔