نئی دہلی ۔ 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ثانیہ مرزا آج عالمی ڈبلز وومنس ٹینس میں نمبر ایک مقام حاصل کرنے کی کوشش میں قدرے آگے ہوئیں اور وہ پانچویں نمبر سیڈ تک پہونچ گئی ہیں۔ انہوں نے سڈنی میں بیتھانی ماٹک سانڈس کے ساتھ خطاب جیتا تھا جس کے بعد وہ عالمی سطح پر ڈبلز وومنس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہونچ گئی ہیں۔ ثانیہ مرزا کو جملہ 470 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں وہ پانچویں نمبر تک پہونچی ہیں۔ ثانیہ کو گذشتہ سال جولائی میں بھی پانچویں رینکنگ حاصل ہوئی تھی ثانیہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ عالمی سطح پر نمبر پانچ پر پہونچنا بہت اچھا احساس ہے ۔ خوشی کی بات ہے کہ وہ جاریہ ہفتے اپنے کیرئیر کی اعلی ترین رینکنگ تک پہونچی ہیں۔ ثانیہ اب آسٹریلین اوپن میں حصہ لے رہی ہیں۔