ثانیہ مرزا تیسرے مقام پر

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہینگیز کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے پہلے ہی ٹورنمنٹ بی این پریباس میں خطاب حاصل کیا ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ ان کی درجہ بندی میں بھی ترقی ہوگئی ہے۔ ثانیہ مرزا اب 6885 نشانات کے ذریعہ تیسرے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ ڈبلز کی درجہ بندی میں اطالوی ٹینس اسٹار روبیریٹا وینسی اور سارا ایرانی بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں جن کے مجموعی نشانات 7640 ہیں۔