ثانیہ مرزا بیٹی کی خواہاں

ممبئی۔30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اِن دنوں امید سے ہیں اوراکتوبرمیں ماں بنیں گی۔ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگ ٹینس کھیلنے پر میری حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہتے تھے کہ یہ کالی ہوجائیگی اور اس سے کوئی شادی نہیں کریگا۔میری اولاد بیٹا ہو یا بیٹی، مجھے اس کی پرواہ نہیں لیکن شعیب ملک کو بیٹی کی خواہش ہے اس لئے میں بیٹی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔