ثانیہ فیڈکپ میں انڈین چیلنج کی قیادت کریں گی

حیدرآباد ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی قیادت نئی عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا کریں گی جبکہ 11 اقوام کل یہاں شروع ہونے والے فیڈکپ ٹینس کامپٹیشن میں اپنے ملک کو ایشیا؍ اوشیانیا گروپ I تک ترقی دلانے کی سعی کریں گے۔ چونکہ عراق نے دستبرداری اختیار کرلی ، اس لئے گیارہ ممالک اس سال گروپ II میں مسابقت کریں گے، جو ہندوستان کے ساتھ انڈونیشیا، ایران، کرغزستان، ملائیشیا، عمان، پیسیفک اوشیانیا، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا اور ترکمینستان ہیں۔ ثانیہ دیکھنا ہے آیا سنگلز بھی کھیلتی ہیں یا نہیں۔