روم، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور اُن کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس روم ماسٹرس ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلس میں داخل ہوگئے جس کیلئے انھوں نے ویمنس ڈبلز ایونٹ میں آج یہاں جولیا جارجس اور سلویا سولر۔اسپینوساکی حریف جوڑی کو سیدھے سٹوں میں شکست دیدی ۔ 2,183,600 امریکی ڈالر والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ انڈو ۔ سوئس جوڑی نے اپنی جیت کیلئے ایک گھنٹہ اور 11 منٹ کا وقت لیا اور 6-4، 6-3 کے اسکور کے ساتھ کوارٹر فائنل میچ جیتا ۔ تاہم روہن بوپنا اور اُن کے رومانیائی پارٹنر فلورین تھرڈ سیڈ حریفوں سے سکنڈ راؤنڈ کے میچ میں 2-6 ، 7-5، 8-10 سے ہار گئے ۔ مینس ڈبلز میں لینڈر پیس اور اُن کے کینڈا کے ساتھی ڈانیل نیسٹر کا مقابلہ کل اسپین کی حریف جوڑی کے ساتھ مقرر ہے ۔