میامی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی کارا بلیگ نے سخت جدوجہد کے بعد سونی اوپن کے دوسرے راونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ ہندوستانی ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور ان کے ساتھی کھلاڑی راڈیک اسٹپنک کو تیسری مرتبہ پانچویں ٹورنمنٹ میں پہلے ہی راونڈ کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی ساتھی کھلاڑی کارا کو ہاوچنگ چانگ اور یانگ جان چانگ کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد 6-3 ، 6-7(8) ، 10-8 کی کامیابی حاصل ہوئی۔ پیس اور ان کے چیک جمہوریائی کھلاڑی راڈیک کو امریکی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی ایرک بوٹوراک اور ریون کلاسن کے خلاف 3-6 ، 6-7(7) کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔
جونیر ہاکی چمپیئن شپ کا 24 مارچ کو آغاز
نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چوتھے ہاکی انڈیا جونیر مین نیشنل چمپیئن شپ کا 24 مارچ کو آغاز ہورہا ہے اور اس ٹورنمنٹ میں 35 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنمنٹ کے مقابلہ دو میدانوں میئر رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم اور وائی ایم سی اے نندنم ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کو ڈیویژن اے اور ڈیویژن بی میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن ڈیویژن اے میں 16 ٹیموں اور ڈیویژن بی میں 19 ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔