ٹوکیو ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی ساتھی کھلاڑی کارا بلیک نے ڈبلیو ٹی اے پین پیسیفک اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ ثانیہ جوڑی نے کوارٹر فائنل مقابلہ میں سربیائی ٹینس اسٹار یلینا یانکو وچ اور ان کی ساتھی کھلاڑی ارنٹگزا پررا کو راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-2 سے شکست دی۔ ثانیہ جوڑی نے یہ مقابلہ باآسانی 63 منٹوں میں اپنے نام کرلیا۔