ٹوکیو۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی کارا بلیک نے سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگس اور ان کی ساتھی کھلاڑی بلنڈا بنسک کو ڈبلیو ٹی اے پین پسیفیک اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔ ایک لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے اس ٹورنمنٹ میں منعقدہ 62منٹوں پر طویل کوارٹر فائنل مقابلے میں ثانیہ جوڑی نے 6-4‘ 6-2کی کامیابی حاصل کی ۔سیمی فائنل میں ثانیہ جوڑی کا مقابلہ سربیائی کھلاڑی ایلینا یانکووچ اور ان کی ساتھی کھلاڑی ارن ٹاکسا پرا سے ہوگا ۔