ثانیہ اور ہینگس نمبر 1 مقام پر واپس

روم ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگس نے آج نمبر 1 مقام پر دوبارہ واپسی کرلی ہے ۔ ان دونوں کی جوڑی نے ایک سخت مقابلے میں کرولائین گریشیا اور کیٹرینا سری بوٹنک کو 6-2, 7-6(5) سے ہرادیا ۔ یہ جوڑی انٹرنیشنل ڈی این ایل ڈی ایٹالیا کے فائنل میں پہونچ گئی ہے ۔ آج کا سیمی فائنل مقابلہ کافی سخت تھا اور ہند ۔ سوئز جوڑی نے دوسرے سیٹ میں کامیابی کے ذریعہ میچ کو اپنے حق میں کرلیا ۔