ثانیہ اور پیس جوڑی کی پیشقدمی

نیویارک۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن لینڈر پیس اور ان کے ساتھی کھلاڑی راڈک اسٹیپنک کو یو ایس اوپن کے مرد زمرے کے ڈبلز کے پہلے مقابلے میں کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی جبکہ ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے بھی پیشقدمی کی ہے ۔ پیس اور اسٹیپنک کو ٹورنمنٹ میں چھٹا مقابم حاصل ہے وہ اطالوی کھلاڑیوں پرمشتمل جوڑی سیمون بُولیلی اور فیبیو فوگنینی کو 7-6(7)‘ 6-2سے شکست دی ہے ۔مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی کھلاڑی برونوسوریز کو بھی پہلے مرحلے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی تاہم وہ امریکی ٹیم ٹورناڈو الیشیا بلیک اور فرنسٹوکو 6-2‘ 3-6 ‘ 10-5 سے شکست دی ۔ ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں کامیابی سے قبل خاتون زمرہ کے ڈبلز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جیسا کہ ثانیہ اور ان کی ساتھی کھلاڑی کارابلیک نے چیک جمہوریہ کی جوڑی کیرولینا پلسکوا اور کرسٹینا پلسکوا کو راست سیٹوں میں 6-3‘ 6-0سے شکست دی۔